جہلم
ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدر راجہ محمدانور کا صنعت کار ایس ایم منیر کے انتقال پر اظہار افسوس

جہلم: ایف پی سی سی آئی پنجاب کے سابق نائب صدرراجہ محمد انور نے صنعت کار ایس ایم منیر کے انتقال پراظہارافسوس کیا۔
سابق صدرجہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری، سابق نائب صدرایف پی سی سی آئی پنجاب راجہ محمد انور نے معروف صنعت کار ایس ایم منیر کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم بے پناہ صلاحیتوں کے مالک اور ایک درد دل رکھنے والے انسان تھے، مرحوم ایس ایم منیر سے میرا برسوں پرانا تعلق تھا وہ میرے بھائیوں کی طرح تھے۔
انہوں نے کہا کہ مرحوم کی کاروباری برادری کیلئے کی گئی خدمات کوہمیشہ یادرکھاجائے گا، راجہ محمدانور نے مرحوم ایس ایم منیر کی مغفرت کی دعا کرتے ہوئے اُن کی سماجی اوردینی خدمات پرخراج تحسین پیش کیا اوراُن کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔