جہلم

سٹی پوسٹ آفس جہلم میں سہولیات کا فقدان، کسٹمر کیلئے سائے، پانی اور بیٹھنے کا انتظام تک نہیں

جہلم: تحصیل روڈ پرواقع سٹی پوسٹ آفس میں سہولیات کا فقدان ،کسٹمر کے لئے سائے ،پانی ،بیٹھنے کا انتظام تک نہیں ،سیکورٹی رسک کے نام پر کسٹمر خوار ہونے لگے جبکہ GPO میں سارے کام معمول سے ہوتے ہیں وہاں سیکورٹی رسک نہیں ہے، متعدد شہریوں سے سٹی پوسٹ کا آفس کا رخ کرنا ہی چھوڑ دیا۔

سٹی پوسٹ آفس جہلم دوشفٹیں چلتی ہیں دن کے ٹائم میں شہری سخت گرمی میں لائنوں میں کھڑے ہو کر یوٹیلٹی بلز جمع کروانے پر مجبور جبکہ پوسٹ آفس کے مین گیٹ کو تالا لگا کر ایک کھڑکی کے ذریعے بلزجمع کیے جاتے ہیں، شہریوں کے لیے سائے کا بھی کوئی انتظام نہیں شہری گھنٹوں دھوپ میں کھڑا ہونے پر مجبور ہیں۔

سٹی پوسٹ آفس تحصیل روڈ میں شہریوں کو بل جمع کروانے کے لیے دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ پوسٹ آفس کے مین گیٹ کو تالا لگا کر شہریوں کے لیے ایک کھڑکی سے چھوٹا سے سوراخ کے ذریعے بل جمع کیے جاتے ہیں۔

اس موقع پر شہریوں کا کہنا تھا کہ سٹی پوسٹ آفس میں نہ ہی کسی سائے کا انتظام ہے اور نہ ہی کوئی پنکھے کا انتظام کیا گیا ہے جبکہ اس گرمی میں پینے کا پانی بھی نہیں ملتا ہم کئی گھنٹوں تک لائن میں لگ کر اپنے بل جمع کرواتے ہیں جبکہ یہاں پر سکیورٹی کا بھی کوئی انتظام نہیں ہے جب کبھی بارش ہوجائے تو پھر تو یہاں پر کھڑا ہونا بھی مشکل ہوتا ہے، گرمی اور دھوپ میں لائنوں میں لگ کر ہم کئی سال سے یہاں بل جمع کرواتے ہیں لیکن پوسٹ آفس والوں کو پھر بھی کوئی خیال نہیں آتا جبکہ یہاں پر خواتین اور بزرگ بھی بل جمع کروانے کے لیے آتے ہیں اور ان کے لیے بیٹھنے کا بھی کوئی انتظام نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ارباب اختیار سے مطالبہ ہے کہ کم از کم یہاں پر سائے کا انتظام کیا جائے اور پینے کے لیے پانی کا بھی بندوبست کیا جائے جبکہ خواتین اور بزرگ افراد کے لیے یہاں پر بیٹھنے کا بھی انتظام کیا جائے۔ دنیا کہاں سے کہاں تک پہنچ چکی لیکن محکمہ پوسٹ آفس اس دور میں بھی پتھرکے دور میں ہی رہ کر کام کر رہا ہے۔

ڈویژنل سپریٹنڈنٹ پو سٹل سروسز خالد محمود نے میڈیا کو بتایا کہ عوامی شکائت پر سٹی پوسٹ آفس میں تعینات پوسٹ ماسٹر کو تبدیل کردیا گیا ہے ،نئے پوسٹ ماسٹر کی تعیناتی ہے معمولات درست ہوجائیں، کسٹمر کو سہولیات دینے کے حق ہیں، انشاء اللہ بہت جلد سائے ۔پانی ،بیٹھنے کا بند وبست کردیں گے، عوام کاپوسٹ آفس پر اعتما دہے ہم اس اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، شہری کسی پوسٹ آفس کے بارے میں شکائت ہو ،تجاویز ہومجھے بتائیں ،جو میرے اختیار میں ہے اس کو حل کروں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button