جہلم

پنجاب ٹیکنیکل بورڈ لاہور کے ماتحت ہونے والے امتحان اختتام پذیر

جہلم: پنجاب ٹیکنیکل بورڈ لاہور کے ماتحت ہونے والے امتحان کا آج آخری پیپر منعقد ہوا، کامرس کالج بلال ٹاؤن جہلم میں منعقدہ امتحان شفاف اور پرامن رہا اس امتحان میں سپرنٹنڈنٹ کے فرائض ملک سعید اختر اعوان جبکہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے فرائض چوہدری راشد محمود گجر نے ادا کیے۔

دیگر عملہ میں محمد صابر کلرک، نگران عملہ میں شیخ گوہر عباس، یاسر محمود، ثاقب یعقوب و دیگر میں شاہ عالم اور نوید اورخواتین اساتذہ نے اپنی ڈیوٹی نہایت احسن طریقے سے سرانجام دی، بورڈ کی طرف سے تعینات انسپکٹر انعام نے سپرنٹنڈنٹ ملک سعید اختر اعوان کی صلاحیتوں کو سراہا اور شفاف امتحان کے انعقاد پر ان کو مبارک باد دی۔

اس موقع پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ چوہدری راشد محمود نے کہا کہ امتحان میں شامل طلبا کی تعداد بہت زیادہ ہونے کے باوجود امتحان شفاف اور پر امن رہا، ان کا کہنا تھا کہ نگران عملہ کسی بھی امتحان کو شفاف بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اس امتحان میں انہوں نے بڑی دیدہ دلیری کامظاہرہ کیا اور امتحان کو پایہ تکمیل کرایا۔

سپرنٹنڈنٹ ملک سعید اختر اعوان کا مزید کہنا تھا کہ ریزیڈنٹ انسپکٹر طارق عزیز نے امتحان کو منظم اور سنٹر پر تمام ضروریات کو مہیا کیا اور ہماری رہنمائی فرمائی جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button