سوہاوہ اور دینہ میں جماعت اسلامی یوتھ کے زیر اہتمام زونل ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس

سوہاوہ میں اور دینہ میں زونل ایگزیکٹیو کونسل کااجلاس منعقد ہوا، پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ صلاح الدین نے حاصل کی، نعت حافظ نعیم الرحمٰن نے پیش کی، ترانہ جے آئی یوتھ سوہاوہ زون کے صدر جمیل احمد کیانی نے پیش کیا۔
سٹیج سیکرٹری کے فرائض جنرل سیکرٹری ابرار احمد خان نے ادا کئے، جے آئی یوتھ صدر ضلع جہلم حبیب رضا بٹ نے زون کے نئے یونٹ ترتیب دینے پر ٹیم کی حوصلہ افزائی کی اور کام کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔
جماعت اسلامی کے امیدوار این اے 60 سید ضیاء اللہ بخاری نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے مضبوط دفاع اور پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت جماعت اسلامی 1947 سرانجام دے رہی ہے۔ 65، 71 اور کارگل جنگ میں فوج ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر عملی طور میدان میں اگر کوئی جماعت کھڑی تھی تو وہ جماعت اسلامی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج بھی امن اور انصاف کی علمبردار اور سب سے جمہوری جماعت جماعت اسلامی ہے، انصاف کے لئے ترازو لازم ہے، انصاف کی جدوجہد اور کی اصل تحریک جماعت اسلامی ہے۔
آخر میں صدر شمالی پنجاب یاسر علی گجر نے نوجوانوں کو جذبے سے کام کو کہا یہ کام الیکشن تک محدود نہیں بلکہ یہ کل وقتی کام ہے اپنے علاقے کی تقدیر بدلنے کیلئے ان نیک اور صالح امن پسند افراد کو ایک موقع ملنا چاہئے ملک جس مشکل میں پھنس چکا ہے اس سے نجات کا حل صرف جماعت اسلامی ہی ہے۔
آخر میں صدر سوہاوہ زون جمیل احمد کیانی نائب صدر راجہ محمد طاہر ایوب جنرل سیکرٹری ابرار احمد خان بے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا، خافظ نعیم الرحمٰن نے دعا کرائی اور پروگرام اختتام ہوا۔