جہلم

جہلم میں مہنگائی اور حالات سے دلبرداشتہ شادی شدہ عورت کی خودکشی کی کوشش

جہلم: مہنگائی اور حالات سے دلبرداشتہ شادی شدہ عورت کی خودکشی کی کوشش، اہل علاقہ نے فوری طبی امداد کیلئے سول ہسپتال پہنچا دیا، سول ہسپتال عملے کی بروقت کارروائی طبی امداد کے بعد حالت بہتر ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز دوپہر تقریباً دو بجے کے قریب ایک شادی شدہ عورت جس کا نام مسمات (ش۔ب) سکنہ سعیلہ جہلم کینٹ ہے اور اس نے موجودہ مہنگائی اور حالات سے دلبرداشتہ ہو کر کوئی زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کرنے کی کوشش کی جس کی حالت خراب دیکھ کر حالات کو بہتر کرنے کے لئے اور فوری طور پر طبی امداد کیلئے سول ہسپتال ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر جہلم پہنچا دیا۔

فوری طور پر طبی امداد کرتے ہوئے سول ہسپتال جہلم کے ماہر ڈاکٹرز اور عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اپنے پیشہ وارانہ فرائض سر انجام دیتے ہوئے خراب حالت کو کنٹرول کرتے ہوئے بروقت ادویات کی فراہمی سے اب مریضہ کی حالت کافی بہتر ہوگئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button