جہلم

جھوٹے مقدمات درج کروانے والے مافیا کے خلاف کارروائی اولین ترجیح ہے۔ ڈی پی او جہلم

جہلم: فیصل شاہکار انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن انصاف عوام کی دہلیز پر کے مطابق ڈاکٹر فہد احمد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے تھانہ چوٹالہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔کھلی کچہری کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔

اس موقع پر محمد سلیم خٹک ڈی ایس پی صدر سرکل، ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ سمیت تھانہ میں تعینات تفتیشی افسران، نمائندگان پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا اور لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کھلی کچہری میں آئے ہوئے سائلین کے پیش کردہ انفرادی و اجتماعی مسائل کو فرداً فرداً سنا اور موقع پر ہی ان کے ازالے کے احکامات جاری کئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری میں پیش ہونے والے سائلین کی درخواستوں کا میرے آفس میں الگ ریکارڈ رکھا جاتا ہے جس پر ہفتہ وار رپورٹ طلب کی جاتی ہے۔سائلین اپنی بات کھل کر بتائیں تاکہ کم سے کم وقت میں سائلین کا مسئلہ حل ہو سکے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا علاقہ تھانہ چوٹالہ میں کھلی کچہری لگانے کا مقصد صرف اور صرف یہ ہے کہ وہ لوگ جو میرے دفتر آسانی سے نہیں آسکتے میں خود ان کے پاس آؤں اور انکے مسائل کو حل کرسکوں۔کھلی کچہری میں سائلین کی درخواستوں پر ڈی ایس پی صدر سرکل اور ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ کو موقع پر ہی سائلین کی میرٹ پر جلد از جلد دادرسی کے احکامات جاری کیے۔

کھلی کچہری میں سائلین کی شکایات سنتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کہا کہ ضلع ہذا میں جھوٹے مقدمات درج کروانے والے مافیا کے خلاف کارروائی میری اولین ترجیح ہے۔ عوام الناس ایسے گروہ سے بلیک میل نہ ہوں کوئی بھی شخص غلط چالان نہ ہو گا اور ایسے گروہ کے خلاف ضلع بھر میں سخت سے سخت کارروائیاں جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button