
دینہ کی یونین کونسل مغل آباد کے علاقے خورد میں راجہ مبارک کیانی ایڈووکیٹ کے گھر یوم تکبیر کے موقع پر تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ایم این اے چوہدری فرخ الطاف چیرمین ڈیفنس کمیٹی تھے۔
تلاوت قرآن پاک کی سعادت راجہ میر افضل پنڈ رجوال، نعت شریف مرزا آصف نے ہدیہ عقیدت پیش کیا، نقابت کے فرائض ماسٹر راجہ محمد زمان ریٹائرڈ ٹیچر نے سر انجام دئیے۔
تقریب کے میزبان راجہ مبارک کیانی ایڈووکیٹ سابق چیئرمین یوسی مغل آباد، نائب صدر مسلم لیگ ن، لائرز فورم راولپنڈی ڈویژن، نائب صدر مسلم لیگ ن دینہ تھے۔
چوہدری فرخ الطاف نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پہلے بھی اپنے علاقے کی خدمت کی آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔
تقریب سے ڈاکٹرراجہ محبوب خان سکنہ جسروٹہ کارکن مسلم لیگ ن، چوہدری توقیر عباس صدریوتھ ونگ مسلم لیگ ن PP 25، راجہ فاروق اعظم نائب صدر مسلم لیگ ن سپین، منور منہاس سابق ناظم یوسی کوٹلہ فقیر، چودھری مقبول حسین جوئیہ سابق ناظم یوسی مغل آباد، عامر سلیم میر سابق ناظم یوسی کالاگجراں، راجہ افراسیاب سابق چیئرمین یوسی لدھڑ، راجہ مبارک کیانی ایڈووکیٹ نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔