دینہاہم خبریں

پی ٹی آئی نے پاکستان کو دیوالیہ کی طرف دھکیلا۔ بلال اظہر کیانی

دینہ: وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے معیشت وتوانائی بلال کیانی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پاکستان کو دیوالیہ کی طرف دھکیلا، یہ لوگ آج جب آئی ایم ایف پروگرام بحال ہو رہا ہے تو پھر آگ لگانے پر تلے ہیں۔

انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہاکہ پاکستان تحریک انصاف نے 4 سال معیشت تباہ کی جو بچ گئی اسے جاتے جاتے آگ لگائی۔ اپنے طے شدہ آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط توڑیں اور پاکستان کودیوالیہ کی طرف دھکیلا۔

انہوں نے کہا کہ آج جب بالآخر آئی ایم ایف پروگرام بحال ہو رہا ہے تو پھر آگ لگانے پر تلے ہیں، افسوسناک بات ہے، سیاست کی خاطر ملک کو داؤ پر لگانے کو تیار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button