
منگلا ڈیم میں پانی کی سطح بڑھنے سے دریائے جہلم میں سیلاب کا خطرہ، منگلا ڈیم انتظامیہ نے جہلم ضلعی انتظامیہ کو خط لکھ کر خبردار کر دیا، خط میں خبردار کیا گیا ہے کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی حفاظتی اقدامات کئے جائیں۔
منگلا ڈیم سے دریائے جہلم میں پانی کا اخراج 51 ہزار کیوسک جبکہ آمد 41 ہزار کیوسک ہے۔ منگلا ڈیم میں پانی کا لیول 1123 فٹ جبکہ ڈیڈ لیول 1242 فٹ ہے۔
اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ریسکیو سمیت تمام متعلقہ ادارے ہائی الرٹ ہیں، دریائے جہلم کے کناروں اور وسط میں قائم بیلہ میں بسنے والی آبادیوں کو بھی انتظامیہ نے محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کے لئے خبردار کر دیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ دریا میں جانے، نہانے جانوروں کو لے کر جانے سے مقامی افراد کو سختی سے منع کر دیا گیا ہے۔