
منگلا: پاکستان آرمی ایوی ایشن کے پائلٹس نے انتہائی خطرناک اور کٹھن ترین صورتحال میں بھی کامیابی سے ریسکیو مشن مکمل کر لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان آرمی ایوی ایشن کے پائلٹس نے انتہائی خطرناک اور کٹھن ترین صورتحال میں بھی کامیابی سے ریسکیو مشن مکمل کر لیا، آرمی ایوی ایشن پائلٹس نے کوہستان میں سیلابی پانی میں گھرے افراد کو ریسکیو کر لیا، کوہستان انتظامیہ نے خطرناک صورتحال کے باعث ہنگامی طور پر رابطہ کیا تھا۔
جی او سی منگلا ڈویژن اور کمانڈر منگلا بریگیڈ کا فوری ریسپانس، جی او سی منگلا ڈویڑن اور کمانڈر منگلا بریگیڈ پتن کے قریب سیلابی صورتحال کا جائزہ لے رہے تھے، جی او سی منگلا ڈویژن اور کمانڈر منگلا بریگیڈ نے اپنے ہیلی کاپٹر کا رخ قیمتی جانیں بچانے کے لئے کوہستان کی جانب موڑ دیا۔
آرمی ایوی ایشن کے پائلٹس نے جان ہتھیلی پر رکھتے ہوئے ہیلی کاپٹر کو نیچے کیا، پاک فوج کے افسروں اور ہیلی کاپٹر عملے نے پھنس جانے والے افراد کو ریسکیو کیا، آرمی چیف کی ہدایات اور اپنی روایات کی روشنی میں پاک فوج اور آرمی ایوی ایشن اپنے بھائیوں اور بہنوں کے تحفظ کے لئے کسی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کریں گے۔
آرمی چیف کے وژن کے مطابق پاکستان کے عوام ترجیح ہیں اور ایک ایک فرد تک پہنچ کر مدد کی جائے گی۔