جہلم

ویسٹ کو ٹھکانے لگانے پر ایم ایس سول ہسپتال جہلم کی جانب سے چوہدری غلام احمد کو شیلڈ سے نوازا گیا

جہلم: ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں جہاں میونسپل ویسٹ کو ٹھکانے لگانے پر ایم ایس ڈاکٹر شعیب حسین کیانی کی جانب سے سماجی شخصیت چوہدری غلام احمد کو شیلڈ سے نوازا گیا۔

گزشتہ کئی ماہ سے سول ہسپتال جہلم کی انتظامیہ کو میونسپل ویسٹ کی وجہ سے مشکلات کا سامنا تھا، جسے ٹھکانے لگانے کیلئے میونسپل کمیٹی جہلم میں عملے کی کمی آڑے آ رہی تھی۔

ایم ایس ڈاکٹر شعیب حُسین کیانی اور سینٹری انسپکٹر عمران کیانی کی کاوشوں سے اور معروف سماجی شخصیت چوہدری غلام احمد کے تعاون سے اب ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم میں میونسپل ویسٹ کو ٹھکانے لگانے کا کام احسن طریقے سے سر انجام پا گیا، ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے سماجی شخصیت چوہدری غلام احمد تعریفی شیلڈ اور تحائف سے نواز گیا۔

چوہدری غلام احمد کہتے ہیں کہ ہسپتال کو صفائی میں آئندہ بھی کردار ادا کرنے کا خواہشمند ہوں، ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم ڈاکٹر شعیب حُسین کیانی کی جانب سے سینٹری انسپکٹر عمران کیانی کو بھی بہترین کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹ دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button