پنڈدادنخان پولیس نے موٹرسائیکل چور گینگ کو پکڑ لیا، 13 موٹر سائیکلیں برآمد

پنڈدادنخان پولیس نے موٹرسائیکل چور گینگ کو پکڑ لیا، 13 موٹر سائیکلیں برآمد، پولیس نے موٹرسائیکل چور گینگ کے 3 ملزمان گرفتار کئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی پنڈدادنخان سید ذوالفقار گیلانی کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان ظہیر الدین بابر کی زیر نگرانی سٹی چوکی پولیس پنڈدادنخان نے شہر سے 13 سے زائد چوری کی گئی موٹر سائیکلیں برآمد کر کے تین رکنی موٹرسائیکل چور گینگ گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان کا تعلق ہرن پور ڈھنگوال اور کریم پور سے ہے، ملزمان نے مختلف وارداتوں کے دوران شہر سے 13 سے زائد موٹر سائیکل چوری کیے۔
انچارج سٹی چوکی پولیس پنڈدادنخان شاہد امجد راجہ نیر عباس، محرر سٹی چوکی ہیڈ کانسٹیبل چوہدری شعیب، ملک نصیر، محمد طفیل جملہ سٹاف سٹی چوکی نے انتہائی محنت اور لگن سے چوروں کا سراغ لگایا اور ملزمان سے لاکھوں روپے مالیٹ کے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لیے۔
جناب محترم عزت مآب ۔
مؤدبانہ گزارش ہے ۔ میں سیدانوالہ کا رہائشی ہوں ۔ ضلع جہلم تحصیل پنڈدادانخان۔ تھانہ جلالپور شریف ۔ میرے گھر کے صحن میں ٹرانسفر لگا ہوا ہے ۔ میں تین سال سے اپیل کر رہا ہوں ۔ جگہ بھی دی تین پول لگنے ہیں جو منظور ہو چکے ہیں نقشہ پاس ہو کر اسلام آباد سے گرانٹ بھی مل گی ۔ جہلم واپڈا آفس نے 7 لاکھ وصول کر لیے حکومت سے ۔ اب میرے گاؤں کا لائن مین ہم سے رشوت کا مطالبہ کر رہا ہے ۔ وہ اپنے واپڈا کے سٹاف کو منع کر کر رہا ہے ۔ جہلم پولیس سے التماس ہے میری مدد کریں ۔ میں سعودی عرب مزدور ہو گھر میں مرد نہیں باپ بوڑھا ہے ۔