جہلم پولیس نے 4 گمشدہ بچیوں کو ڈھونڈ کر والدین سے ملا دیا

جہلم پولیس کی بچھڑوں کو اپنوں سے ملوانے کی روایت برقرار، 4 گمشدہ بچیوں کو تلاش کر کے ورثاء کے حوالے کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق 8سالہ کنیز فاطمہ گھر سے باہر کھیل رہی تھی جو لاپتہ ہو کر گم ہو گئی اور واپس گھر نہ آئی، ایس ایچ او جلالپور شریف اللہ دتہ اور ٹیم نے فوری ہیومین انٹیلی جنس ریسورسز کو بروئے کار لاتے ہوئے گمشدہ بچی کو ڈھونڈ کر والد کے حوالے کر دیا۔
9سالہ ندا اور 8 سالہ ثمرین بازار گئیں اور رش کی وجہ سے گم ہو گئیں، اسسٹنٹ سب انسپکٹر مبشر حسین پولیس چوکی کینٹ نے ہیومین انٹیلی جنس ریسورسز کو بروئے کار لاتے ہوئے گمشدہ بہنوں ندا اور ثمرین کو ڈھونڈ کر ورثاء کے حوالے کر دیا۔
5 سالہ نازیہ گھر سے باہر نکلی اور راستہ بھول کر گم ہو گئی، اسسٹنٹ سب انسپکٹر صداقت حسین پولیس چوکی دینہ نے ہیومین انٹیلی جنس ریسورسز کو بروئے کار لاتے ہوئے گمشدہ بچی کو ڈھونڈ کر ورثاء کے حوالے کر دیا۔
اس حوالے سے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ جہلم پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ہمہ وقت مدد کے لیے تیار ہے۔