جہلم

چائلڈ لیبر اور جبری مشقت کے حوالہ سے حکومتی قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: چائلڈ لیبر اور جبری مشقت کے حوالہ سے حکومتی قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا، بھٹہ خشت پر کام کرنے والے محنت کشوں کے بچوں کو تعلیم اور صحت کی تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی، جبری مشقت اور چائلڈ لیبر کا خاتمہ ہر صورت یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ نے ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں بھٹہ جات کے متعلق شکایات، کم از کم اجرت پر عملدرآمد، جبری مشقت، سوشل سیکورٹی کارڈز اور اسکولز میں بچوں کی حاضری کو یقینی بنانے سمیت دیگر معاملات کا تفصیلات جائزہ لیا گیا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ہمایوں نے بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع جہلم میں جبری مشقت کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، محکمہ لیبر کی جانب سے بھٹوں کی انسپکشن کا عمل جاری ہے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بھٹوں کی روزانہ کی بنیاد پر انسپکشن کو عمل میں لایا جائے اور زگ زیگ ٹیکنالوجی کا استعمال نہ کرنے والے بھٹوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ لیٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے تحت قائم سکولوں کے کمروں اور واش رومز کی مرمت کا کام جلد مکمل کیا جائے، ڈپٹی کمشنر نے بھٹہ مزدوروں کے حقوق کا مکمل تحفظ اور کم از کم اجرت کے قانون پر عملدرآمد کو یقینی بنانے، اس کے علاوہ انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button