جہلم

ڈی پی او جہلم کا مختلف تھانوں کا دورہ، مال مقدمہ، ریکارڈز اور تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا

سوہاوہ:‌ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے تھانہ ڈومیلی، تھانہ سوہاوہ، ایس ڈی پی او آفس سوہاوہ/ ہاؤس کا دورہ کیا، ڈی پی او جہلم نے تھانہ جات کے فرنٹ ڈیسک، مال مقدمہ، ریکارڈ اور عمارت کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ایس ڈی پی او آفس / ایس ڈی پی او ہاؤس اور تھانہ جات میں جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور جلد مکمل کرنے کی ہدایات کی، تھانہ جات کے ریکارڈ و مال مقدمہ کو محفوظ بنایا جائے، زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ پر یکسو کیا جائے، جرائم کی شرح کو کم کرنے کے لیے موثر پٹرولنگ کی جائے، عدم گرفتار ملزمان کی گرفتاری کیلئے مربوط حکمت عملی اپنانے کی ہدایات کیں۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے ہدایت کی کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایات کی روشنی میں ایف آئی آر کے اندراج کے لیے دی گئی ٹائم لائن پر من و عن عمل کیا جائے۔

اس سے قبل ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے تھانہ منگلا اور تھانہ کالا گجراں کا سرپرائز وزٹ کی، ڈی پی او جہلم نے تھانہ جات کے فرنٹ ڈیسک، مال مقدمہ اور ریکارڈز کا تفصیلی جائزہ لیا۔


ڈی پی او جہلم نے ہدایت کی کہ شہریوں کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آئیں اور مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے، انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں دی گئی ٹائم لائن کے اندر ایف آئی آر کے اندراج کو یقینی بنایا جائے، ہر درخواست کو فرنٹ ڈیسک سے ای ٹیگ کا اجراء کیا جائے۔

ڈی پی او جہلم نے حکم جاری کیا کہ تھانہ جات کے ریکارڈ و مال مقدمہ کو محفوظ بنایا جائے، زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ پر یکسو کیا جائے، عدم گرفتار ملزمان کی گرفتاری کیلئے مربوط حکمت عملی اپنانے کی ہدایت، جرائم کی شرح کو کم کرنے کے لیے موثر پٹرولنگ کی جائے۔

اس موقع پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ پولیس کی کارکردگی جانچنے اور پولیس افسران و شہریوں کے مسائل جاننے کیلئے سرپرائز وزٹ کا سلسلہ جاری رہے گا، تعمیراتی کاموں کی تکمیل سے شہریوں اور پولیس افسران کو بہتر سہولیات میسر ہوں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button