جہلم

جہلم میں شہری کے گھر میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر

جہلم: کالا گجراں کے علاقے میں گھر میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

جہلم کے علاقے کالا گجراں میں گھرمیں آگ لگنے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، کالا گجراں میں نئی آبادی کے ایک گھر میں گیس گیزر کو آگ لگنے سے گھر میں آگ بھڑک اٹھی ۔

آگ سے گھر میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کرراکھ کا ڈھیر بن گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو ٹیم نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button