شہید سب انسپکٹر محمد اشرف کی 23 ویں برسی، جہلم پولیس کے چاق و چوبند دستے کی سلامی

پنڈدادنخان: چکوال پولیس کے شہید سب انسپکٹر محمد اشرف کی تئیسویں برسی، شہید کی لحد پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔

ڈی ایس پی پنڈدادنخان محمد عامر شاہین گوندل نے شہید کی لحد پر پھول چڑھائے اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

تقریب میں پولیس افسران اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی، ڈی ایس پی پنڈدادنخان نے شہید کے اہلخانہ سے ملاقات بھی کی۔

اس حوالے سے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ شہداء پولیس ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں جن کی عظیم قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، شہداء پولیس ہمارے محسن ہیں جو بہادری اور شجاعت کی داستانیں رقم کرتے ہوئے ہمیشہ کے لیے امر ہوگئے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button