جہلم

اگر آپ شناختی کارڈ بنوانے کے خواہشمند ہیں تو نادرا دفتر جانے سے قبل یہ خبر پڑھ لیں، اہم اعلان کر دیا گیا

جہلم: نادرا رجسٹریشن کیلئے صارفین موبائل فون، ب فارم، والد یا والدہ کا اصل شناختی کارڈ اور ان میں سے کسی ایک کوساتھ لائیں تا کہ صارفین کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ان خیالات کا اظہارضلعی دفتر نادرا کے ذمہ داران نے جہلم پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ امیدوار شناختی کارڈ کے حصول کیلئے دفتر آتے وقت اپنے والدین کا اصل شناختی کارڈ ساتھ لائیں اگر دونوں فوت ہو چکے ہوں تویونین کونسل سے تصدیق شدہ موت کا سرٹیفکیٹ لے کر آئیں۔

انہوں نے کہا کہ خونی رشتہ دار ماں، باپ، بہن بھائی کو ساتھ لائیں ،جس کے پاس اصل شناختی کارڈ موجود ہو اور مدت ختم نہ ہوئی ہو، خاتون شوہر کا اصل شناختی کارڈ ، اگر عورت بیوہ ہے تو شوہر کی موت کا سرٹیفکیٹ ضرور ساتھ لائے۔ اگر پہلے شوہر سے بچے ہیں ان بچوں کی اصل پیدائش پر چیاں ، اصل ب فارم ہمراہ لائیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ میٹرک کی سند یا رزلٹ کارڈ بھی ساتھ لا سکتے ہیں ، تاہم معذور افراد معذوری لوگو والا کارڈ حاصل کرنے کیلئے نادرا کے واضح کردہ طریقہ کار کے تحت معذوری سرٹیفکیٹ حاصل کر سکتے ہیں جبکہ امیدوار اپنے موبائل فون میں کوڈ وصولی کیلئے ہمراہ لانا اشد ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے ایریا میں نادرا موبائل گاڑی کے حصول کیلئے دفتر نادرا میں رابطہ کریں تاکہ علاقہ مکینوں کی مشکلات میں کمی واقع ہو سکے۔

متعلقہ مضامین

4 تبصرے

  1. میں اپنے بچوں کی ماں یعنی (بیوی) کی شناختی کارڈ بنانا چاہتا ھوں
    اس کیلئے کونسا کوائف ضروری ھیں اور میرا ابھی تک نکاح نامہ فارم بھی نہیں بنایا
    جواب کے منتظر ھوں شکریہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button