جہلم
جہلم پولیس کا شراب کی بھٹی پر چھاپہ، شراب کشید کرنے والے آلات برآمد، ملزم گرفتار

جہلم: تھانہ چوٹالہ پولیس کا شراب کی بھٹی پر کامیاب چھاپہ، شراب کشید کرنے والے آلات سمیت 60 لیٹر شراب برآمد، منشیات فروش گرفتار، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ چوٹالہ پولیس گشت کے سلسلہ میں بھمبر پل پر مو جود تھی کہ مخبر خاص نے اطلاع دی کہ منشیات فروش محمد نواز جہلم شراب کی بھٹی لگا کر سر عام شراب فروخت کر رہا ہے۔
SHO چوٹالہ بدرمنیر کی ٹیم نے چھا پہ مارا جس پرملزم محمد نوازنے شراب والا ڈرم چھپا نے کی کو شش کی ڈرم میں 60 لیٹر دیسی شراب پائی گئی اس کے علاوہ شراب کشید آلا ت جن میں ایک عدد چھوٹا سلنڈر، 2 دیگچے، ایک آہنی سٹینڈ بر آمد کر لئے۔
پو لیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا جس کے خلاف تھا نہ چو ٹا لہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔