سوہاوہ

سوہاوہ: مرزا عبدالغفار کا ڈومیلی کے علاقوں کا دورہ، پانی کے مسئلے کے حل کرنے کی یقین دہانی

سوہاوہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری اور امیدوار برائے ایم پی اے مرزا عبدالغفار نے شوکت مغل صدر تحصیل سوہاوہ، نائب صدر فاروق بزمی اور کوہالی یونین کونسل کے صدر شبیر شاہ کے ساتھ علاقہ ڈومیلی کے مختلف گاؤں کا دورہ کیا اور مختلف لوگوں سے ملاقاتیں کیں۔

سمبلی راجگان میں پانی کا مسئلہ جو کسی دور حکومت میں حل نہ ہوا پر مرزا عبدالغفار نے سمبلی راجگان کے مکینوں سے وعدہ کیا کہ ایک ماہ کے اندراس مسئلے کا حل نکال کر دوں گا تا کہ پانی جو ایک بنیادی ضرورت ہے اس کو فوری طور پر پورا کیا جائے گا جس پر گاؤں کے مقامی لوگوں نے شکریہ ادا کیا اور ہمیشہ ساتھ دینے کاعہد کیا۔

مغل آباد کے مشہور ہوٹل کے مالک کی تیمارداری بھی کی اور انکے بھائیوں سے ملاقاتیں بھی کی، ان کے علاوہ بڑاگواہ میں ساجد قریشی، بانٹھ سیداں میں بی بی مظلوم سے بھی ملاقات کیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button