جہلم

جہلم پولیس کی بڑی کارروائیاں، ڈکیتیوں میں ملوث ڈاکوؤں سمیت 6 ملزمان گرفتار

جہلم پولیس نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے ڈکیتیوں میں ملوث ڈاکوؤں سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او پنڈدادنخان محمد آصف اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے رابری کی وارداتوں ملوث 2 ملزمان اورنگزیب اور ندیم کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے نقدی رقم 6 لاکھ 50 ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 2 پسٹلز 30 بور معہ راونڈز برآمد کر لیے۔

پنڈدادنخان پولیس نے دوسری کارروائی میں لڈو دانہ پر جواء کھیلنے والے 2 قمار باز ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کی شناخت عبدالمجید اور فیصل کے ناموں سے ہوئی، ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم 32720 روپے، 5 موبائل فونز اور آلات قمار بازی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ایس ایچ او منگلا احسن شہزاد بٹ اور ٹیم نے رابری کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم گرفتار کر لیا، اشتہاری مجرم کی شناخت محمد عزیز کے نام سے ہوئی، واقعہ کا مقدمہ سال 2021ء تھانہ منگلا میں درج کیا گیا تھا۔

ایس ایچ او جلالپور شریف اللہ دتہ اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے شہری کو زدو کوب کرنے اور ہوائی فائرنگ کرنے والا اشتہاری مجرم گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرم کی شناخت محمد ندیم کے نام سے ہوئی، واقعہ کا مقدمہ سال 2018ء تھانہ جلالپور شریف میں درج کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button