دینہاہم خبریں

لانگ مارچ؛ سنجیدہ مذاکرات کے لیے تیار مگر شرط الیکشن کی تاریخ ہے، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم سنجیدہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں مگر سنجیدہ مذاکرات کی پہلی شرط انتخابات کی تاریخ ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے بیان میں کہا کہ حکومت کی مذاکرات کی دعوت کی خبریں غیر سنجیدہ ہیں،ایک طرف تحریک انصاف کے کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے اور حقیقی آزادی مارچ کی کوریج پر پابندیاں ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ دوسری طرف ایک غیر سنجیدہ کمیٹی کی تشکیل کی خبریں صرف آزادی مارچ کو انگیج کرنے کیلئے ہیں، یہ چالاکیاں نہیں چلنی انتخاب کی تاریخ دیں۔

انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ مایوسی رانا ثناللہ کے رویے پر ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے محور اس وقت تحریک انصاف کا لانگ مارچ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سنجیدہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں جس کی پہلی شرط یہ ہے کہ حکومت انتخابات پر آمادگی ظاہر کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button