دینہ

موجودہ ملکی صورت حال انتہائی نازک، نظام ریاست کا منظم رہنا بہت ضروری ہے۔ امیر عبدالقدیر اعوان

دینہ: موجودہ ملکی صورت حال انتہائی نازک موضوع کے تحت اس حد تک پہنچ گئی ہے کہ ملک کا امن خطرے میں پڑ گیا ہے ،ایسے حالات میں وقت کا تقاضا یہ ہے کہ اس معاملے کو بہترین حکمت عملی سے حل کیا جائے کیونکہ دونوں طرف ہمارے مسلمان بھائی ہیں،اس موقع پر اگر ذرا سی بھی بے احتیاطی برتی گئی تو اس کے نتائج نقصان دہ ہو سکتے ہیں اور نظام ریاست کا منظم رہنا بہت ضروری ہے۔

ان خیالات کا اظہار امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عملی طور پر ہم سب مسلمان ہیں اور ہمارا عقیدہ یہ ہے کہ ہم نے اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کے حکم کے مطابق زندگی گزارنی ہے اور یہی حکم حکمرانوں کے لیے بھی ہے جو کہ اس وقت صاحب اختیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے حالات اس نہج تک کیوں پہنچے ،اس کی بنیاد کیا ہے اور اس معاملے کو پہلے اچھے اور مناسب انداز میں حل کیوں نہ کیا گیا ، اس کا سبب کیوں تلاش نہیں کیا گیا ،یہ سب درست نہیں ہے ،ظلم اور زیادتی کو ختم کرنے کے لیے جس طرح ہم اسے سمیٹتے ہیں اس طرح اور بگاڑ پیدا ہوتا ہے۔

آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا فرمائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button