جہلم

عمران خان کا بیانیہ عوام کے دلوں کی آواز بن چکا ہے۔ چوہدری فراز حسین

جہلم: پی ٹی آئی کے سینئرر ہنماء ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری فراز حسین نے گزشتہ روز پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے آزادی مارچ میں انکی کال پر ضلع جہلم سے پی ٹی آئی عہدیداروں، سابق بلدیاتی نمائندوں اور عوام کی بھر پور شرکت پر خوشی و مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع جہلم کے طول و عرض سے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور ہم سے چاہت اور محبت کا مضبوط رشتہ رکھنے والے تمام دوست احباب خصوصی مبارکباد کے مستحق ہیں۔

انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ ضلع کچہری جہلم میں اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام دوست احباب ہمارے قافلے میں شامل ہو کر راولپنڈی میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کر کے عمران خان کے ساتھ والہانہ لگاؤ کا اظہار کیا اور انکے اصولی موقف کے ساتھ اظہار یکجہتی کر کے ہماری سیاسی قوت کو چارر چاند لگائے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں میں قائم یونین کونسلوں اور شہری حلقوں سے پی ٹی آئی عہدیداروں سابق چیئر مینز وائس چیئر مینز اور کونسلر ز حضرات سمیت عمائدین و عوام نے ہماری کال پر لبیک کہتے ہوئے عمران خان کے آزادی مارچ میں بھر پور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ ہم ان تمام احباب کی جرات و بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں اور پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان کو اس بات کا یقین دلاتے ہیں کہ وہ جب بھی اور جس صورت میں بھی سیاسی مقابلہ بازی کیلئے ہمیں آواز دیں گے تو انشاء اللہ ضلع جہلم کی غیور عوام ماضی کی طرح صوبہ پنجاب کے تمام اضلاع کے مقابلہ میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرنے کیلئے موجود ہوں گے۔

ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری فراز حسین نے کہا کہ عمران خان نے پوری قوم کے اندر اپنی دلیری او ر بہادری سے جو ولولہ انگیزی کا عنصر اجاگر کیا ہے پاکستان کی سیاسی تاریخ میں کوئی سیاسی جماعت اور کوئی بھی سیاسی لیڈر آج تک ایسا نہ کر سکا۔ عمران خان کا بیانیہ عوام کے دلوں کی آواز بن چکا ہے اور اس تحریک انصاف نے وطن عزیز میں لوٹ مار کی سیاست کرنے والوں کے سیاسی محلات میں زلزلے برپا کر دیئے ہیں۔

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما چوہدری رضوان منور ، خادم اللہ بٹ، راجہ طارق محمودسمیت دیگر بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button