ضلع جہلم کے غیور عوام فواد حسین چوہدری کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ملک وارث اعوان

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری فواد حسین نے ملکی سیاست کے ساتھ ساتھ اپنے حلقے کے لوگوں کی خدمت جاری رکھی یہی وجہ ہے کہ حلقے کے لوگ چوہدری فواد حسین کے دیوانے ہیں، چوہدری فواد حسین مشکل وقت میں پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں اور ضلع جہلم کے غیور عوام فوادحسین چوہدری کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار تحصیل پنڈدادنخان کے سابق صدر ملک وارث اعوان نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں جس طرح لدھڑ خاندان نے تحریک انصاف کا ساتھ دیا ہے وہ سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔
ملک وارث اعوان نے کہا ہے کہ نظریاتی اور مخلص کارکن ہی پارٹی کا قیمتی سرمایہ اور اثاثہ ہیں، پارٹی کے مشکل وقت میں نظریاتی کارکن ہی قائدین کے شانہ بشانہ کھڑے ہوتے ہیں اور ہر قسم کی قربانیاں دیکر پارٹی کے ساتھ وفا داریاں نبھاتے ہیں ، جو کارکن مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑے نہیں ہوتے وہ تنہا رہ جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی مخلص کارکنوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور پارٹی کے ساتھ وفا نبھانے والے کارکنوں کو جائز مقام دیتی ہے کیونکہ ایسے کارکن ہی پارٹی کی مضبوطی میں اہم کردار اداکرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب بات نظریات کی آتی ہے تو ہم اپنی جماعت کو مقدم سمجھتے اوراپنی ذات کو مائنس کرتے ہیں۔ نظریاتی اور مخلص کارکن جو سخت اور کڑے وقت میں اپنی جماعت اور نظریے کو مقدم رکھتے ہیں اور اپنی پارٹی کیلئے جہدوجہد کرکے ثابت قدمی سے اپنے نظریے کے ساتھ منسلک رہتے ہیں، پی ٹی آئی کے مخلص کارکن فواد حسین چوہدری کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ضلعی جنرل سیکرٹری فراز حسین چوہدری پر ہونے والے تشدد کی پرزور مذمت کرتے ہیں ہم ایسے قائدین کو ان کی جدوجہد اور ثابت قدمی پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں ۔ملک وارث اعوان نے کہا کہ سیاہ رات جتنی بھی طویل ہو اسی کی صبح ہو کر رہتی ہے ، پی ٹی آئی کی قیادت پر اس وقت کڑا امتحان ہے جس پر ثابت قدمی سے رہتے ہوئے انشاء اللہ جلد سرخرو ہو جائیں گے۔