پنجاب یونیورسٹی گوجر خان کیمپس میں پہلے سال کی کلاسز اور میٹنگ کا انعقاد

جہلم: وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر خالد محمود کی بھر پور کاوشوں سے پنجاب یونیورسٹی گوجر خان کیمپس میں پہلے سال کی کلاسز کا انعقاد کیا گیا۔

وزٹنگ فیکلٹی کی بھرتی کے لیے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر مدثر غفور کی سربراہی میں کمیٹی ممبران ڈائریکٹر جہلم کیمپس ڈاکٹر اشفاق جنجوعہ، انچارج شعبہ آئی ٹی گوجرانوالہ ڈاکٹر سلیمان نصیر، انچارج لاء ڈیپارٹمنٹ گوجرانوالہ کیمپس میڈم فرحانہ، انچارج لاء ڈیپارٹمنٹ فراز اشرف خان اور اسٹیٹ آفیسر میاں فیصل نے باقاعدہ میٹنگ کی جس میں کلاسز شروع کرنے کے حوالے سمیت دیگر امور پر بحث ہوئی۔

پنجاب یونیورسٹی گوجر خان کیمپس کا قیام اس علاقے میں کسی نعمت سے کم نہیں، اس حوالے سے مقامی لوگوں میں بے انتہاء خوشی پائی جاتی ہے، اس سے پہلے لوگ اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلوانے کے حوالے سے شدید مالی مشکلات کا شکار تھے۔

ڈائریکٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر مدثر غفورنے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر خالد محمودکے ویژن کے مطابق مقامی لوگوں شہری، سماجی، رفاعی، فلاحی، کارروباری اور صحافتی تنظیمو ں کے عمائدین کے ساتھ باہمی مشاورت سے چلیں گے اور اعلی تعلیم کے حوالے سے علاقہ مکینوں کو اب دوردراز جانے یا مزید پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ،ہماری ٹیم 24 گھنٹے طلباء و طالبات کے والدین کی رہنمائی کے لیے موجود ہے۔

اس موقع پر مقامی لوگوں نے پنجاب یونیورسٹی گوجر خان کیمپس کے آغاز کے حوالے سے مٹھائیاں بانٹی کہ یونیورسٹی کے قیام سے ہمارا دیر نہ مطالبہ پورا ہو گیا۔

رجسٹرار پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر احمد اسلام نے اس موقع پر علاقے کے لوگوں کو مبارک باد دی کہ پنجاب یونیورسٹی جیسے ادارے کے کیمپس کے قیام سے اس علاقے میں تعلیمی انقلات آجائے گااور لوگ اپنے بچوں کو بہتر انداز میں اعلیٰ تعلیم دلوا سکیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button