دینہ: چوہدری ندیم خادم نے لیگی امیدوار کیلئے یوسی مغل آباد میں عوامی رابطہ مہم تیز کر دی

دینہ: حلقہ پی پی 25 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم نے دینہ کی یونین کونسل مغل آباد میں عوامی رابطہ مہم تیز کر دی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 61 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سابق ایم این اے چوہدری فرخ الطاف کے دست راست سابق ناظم یونین کونسل مغل آباد چوہدری مقبول جوئیہ کے عوامی ڈیرہ جوئیاں پر چوہدری ندیم خادم امیدوار حلقہ پی پی 25 نے دورہ کیا۔

چوہدری ندیم خادم نے حلقہ این اے 60 جہلم ون سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار بلال اظہر کیانی اور حلقہ پی پی 24 سے مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار راجہ یاور کمال کی مکمل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر چوہدری فاروق جوئیہ، میاں علی عنصر، میاں عمر ہمدانی، چوہدری موسیٰ مقبول ایڈووکیٹ، نمبردار خالد، مہر صفدر، چوہدری امجد کھٹانہ، راجہ خالد پرویز، چوہدری ساجد، چوہدری مقصود نکودر، ملک شوکت، چوہدری باسط دینہ، چوہدری نواز، چوہدری ذیشان علی جوئیاں اور اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button