ملکی ترقی میں اوورسیز پاکستانیوں کا اہم کردار ہے۔ شیخ اکرام الٰہی، حاجی شاہین اختر

دینہ: سابق چیئر مین بلدیہ دینہ شیخ اکرام الٰہی اور سابق جنرل کونسلر حاجی شاہین اختر نے سابق کونسلر قاضی نثار، اوور سیز یو اے ای کے پریزیڈینٹ طارق ارباب قریشی، خان اجمل اور چوہدری فدا کے اعزاز میں واپڈا ریسٹ ہاؤس منگلا میں پرتکلف عشائیہ دیا، عشائیہ میں معروف گلوکار طاہر نئیر اور سید گلزار شاہ نے عارفانہ کلام پیش کر کے تمام مہمانوں کا دل جیت لئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیئر مین بلدیہ دینہ شیخ اکرام الٰہی اور سابق جنرل کونسلر حاجی شاہین اختر نے قاضی نثار سابق جنرل کونسلر (حال مقیم ابو ظہبی)، صدر اوور سیز یو اے ای طارق ارباب قریشی ، خان اجمل (حال مقیم ابو ظہبی)، چوہدری فدا (حال مقیم دبئی) کے اعزاز میں واپڈا ریسٹ ہاؤس منگلا میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا۔

عشائیہ میں تقریب میں مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض، معروف گلوکار طاہر نئیر ، راجہ حسن اختر ، فہد رزاق ، چوہدری ناصر ، حسنین علی شاہین (پرتگال) ، شاہ زیب شاہین ، شیخ فیصل اکرام ، شیخ طارق قیوم ، بلال اکرام ، چوہدری خادم حسین صدر واپڈا یونین ، خالد بٹ واپڈا منگلا ، سیٹھی عمران ، ذوالقرنین کیانی ، معروف صحافی رضوان سیٹھی ، غلام مصطفیٰ شیخ ، حاجی ادریس ، سید گلزار شاہ آڈٹ آفیسر منگلا سمیت دیگر نے شرکت کی۔

سابق چیئر مین بلدیہ دینہ شیخ اکرام الٰہی اور سابق جنرل کونسلر حاجی شاہین اختر نے مہمانوں کو بھر پور طریقے سے استقبال کیا، عشائیہ میں معروف گلوکار طاہر نئیر اور سید گلزار حسین شاہ نے اپنے خوبصورت انداز میں عارفانہ کلا م پیش کر کے مہمانوں سے خوب داد سمیٹی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق چیئر مین بلدیہ دینہ شیخ اکرام الٰہی اور سابق جنرل کونسلر حاجی شاہین اختر نے کہا کہ ہمارے بہت ہی پیارے دوست قاضی نثار، طارق ارباب قریشی ، خان اجمل اور چوہدری فد ا بیرون ممالک بیٹھ کر جس طرح پاکستانی کمیونٹی کی خدمت اور عزت کر رہے ہیں وہ ایک قابل تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہماری نہیں بلکہ ملک پاکستان کا نام روشن کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور جس طرح یہ اپنے پاکستانی بھائیوں کی خدمت کر رہے ہیں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

آخر میں سابق چیئر مین بلدیہ دینہ شیخ اکرام الٰہی اور سابق جنرل کونسلر حاجی شاہین اختر کی طرف سے مہمانوں کے لیے لزیز کھانوں سے تواضع کی گئی ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button