جہلم: محکمہ ریونیو افسران کی سستی اور دفتری و فیلڈ ملازمین کی ملی بھگت سے جہلم سمیت پنجاب بھر کے ریونیو دفاتر سے عرصہ دراز سے غائب رجسٹری فائلز کا کھوج نہ لگانے والے افسران و ملازمین کیخلاف محکمانہ کارروائی کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا۔
مسلسل ناقص کارکردگی دکھانے والے ملازمین کو عہدے سے فارغ جبکہ مالی بے ضابطگیوں میں ملوث ریونیو افسران، رجسٹری محراران اور دیگر ملازمین کیخلاف چارج شیٹ سمیت اینٹی کر پشن میں مقدمات بھی درج کروائے جائیں گے۔
یادر ہے کہ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیوڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے چند روز قبل ہونے والے اعلی سطحی اجلاس میں پنجاب بھر کے ریونیو سر بر اہان کور یونیور ریکوری ، گمشدہ سرکاری دستاویزات اور رجسٹری فائلوں کی تلاش اور نادہندگان کا ریکارڈ اپ ڈیٹ رکھنے پر زور دیا گیا تھا۔
ایس ایم بی (آر) نے ڈسٹرکٹ کلیکٹرز اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) کو سرکاری ریونیو کولیکشن میں خلل پیدا کرنے اور بے ضابطگیوں میں ملوث افسران و ملازمین کیخلاف بلا تفریق کارروائیاں کرنے کی سخت ہدایت بھی جاری کر دی ہیں۔