سوہاوہ پولیس نے ہوٹل کے اندر زنجیروں میں جکڑے مزدور کو آزاد کروا کر مالک کو گرفتار کر لیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ عثمان علی سوہاوہ کے اختر ہوٹل میں کام کرتا تھا چھتی مانگنے پر مالک نے زنجیروں سے باندھ دیا، ہوٹل پر کام کرنے والے ورکر کو زنجیروں کے ساتھ جکڑ کر جبری مشقت کروائی جا رہی تھی۔
سوہاوہ کے نجی ہوٹل کے ورکر کو اغواء اور تشدد کا معاملہ، ایس ایچ او سوہاوہ کی فوری کاروائی، واقع میں ملوث ملزم گرفتار،نجی ہوٹل پر کام کرنے والے ورکر کو زنجیروں کے ساتھ جکڑ کر جبری مشقت کروائی جا رہی تھی،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے حکم پر سوہاوہ پولیس نے ملزم احسان عرف سونی pic.twitter.com/ueo0TCLhVJ
— JHELUM POLICE (@police_jhelum) October 19, 2023
پولیس حکام نے بتایا کہ ہوٹل مالک نے زنجیروں سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بھی بنایا، ہوٹل سے کام چھوڑنے پر ورکر کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی جاتی رہی ۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے حکم پر سوہاوہ پولیس نے ملزم احسان عرف سونی کو فوری گرفتار کر لیا، مغوی عثمان کو بھی بازیاب کروا کر میڈیکل کروایا جا رہا ہے، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔