جہلم

جہلم شہر کی سڑکوں پر ٹریکٹر ٹرالیوں کا راج، دھول مٹی اڑنے سے شہری بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے

جہلم: اندرون شہر کی سڑکوں پہ ٹریکٹر ٹرالیوں کا راج, نئی بننے والی کارپٹ سڑکوں پر مٹی کی تہہ جمنے سے سڑکیں خراب ہونا شروع ہو گئیں، بااثر ٹریکٹر مالکان نے ٹرالیوں کو ڈھانپنا چھوڑ دیا۔ دھول مٹی اڑنے سے شہری آشوب چشم سمیت گلے کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔

تفصیلات کے مطابق اندرون شہر کی سڑکوں پہ مٹی سے لدے ٹریکٹر ٹرالیوں والوں نے اپنی الگ بادشاہت قائم کررکھی ہے جنہوں نے سڑکوں کو اپنی ذاتی ملکیت سمجھتے ہوئے ، مٹی سے لدی بغیر ترپال ٹرالیوں سے دھول مٹی اڑتی اورگرتی دکھائی دیتی ہے جس کے باعث تارکول سے بنی کارپٹ سڑکیں مٹی کی تہہ جمنے سے کچی سڑکوں میں تبدیل ہو رہی ہیں اور مٹی کے جمنے کے باعث سڑکیں زمین بوس ہو رہی ہیں۔

پچھلے ماہ بننے والی اولڈ جی ٹی روڈ مٹی کی ٹرالیوں کے باعث زمین بوس ہونا شروع ہو چکی ہے اور ساری سڑک پہ مٹی کی تہیں جم رہی ہیں اس سڑک پر دن رات مٹی کی ٹرالیاں گزرتی ہیں اور مٹی گراتی رہتی ہیں جس کے باعث ٹرالیوں کے پیچھے آنے والے موٹر سائیکل سوار اور سڑک کے دونوں اطراف موجود دکانداروں کو دشواری کا سامنا ہے اور دھول مٹی اڑنے سے شہری طرح طرح کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، ڈی ایس پی ٹریفک سے اندرون شہر چلنے والی ٹریکٹر ٹرالیوں کے مالکان کو رات 10 بجے شہر میں داخلے کی اجازت دیں اور ٹرالیوں کے اوپر ترپال وغیرہ ڈال کر اندرون شہر داخل ہونے کا پابند بنایا جائے تاکہ شہریوں کو پیش آنے والی مشکلات میں کمی واقع ہو سکے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button