جہلم

ضلع جہلم میں تعلیمی سیمینار اور نمائش کا انعقاد، یونیورسٹیوں کے نمائندگان کی شرکت

جہلم: پروفیسر سہیل احمد سابقہ پرنسپل ونگز کالج اور سی ای او وائبز پاکستان کے زیراہتمام ضلع جہلم میں پہلی مرتبہ بین الاقوامی اور قومی یونیورسٹیز کی شراکت اور ایف ایس سی فارن سٹڈی کنسلٹنس کے تعاون سے ایک تعلیمی سیمینار اور نمائش کاانعقاد کیا گیا۔

اس نمائش میں پاکستان سے لاہور یو ایم ٹی اور رفاہ یونیورسٹی کے علاوہ برطانیہ، آسٹریلیا، امریکہ، کینیڈا، چین، قازقستان اور کرغزستان کی یونیورسٹیوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اس موقع پر کرغزستان سے انٹرنیشنل میڈیکل یونیورسٹی اور انٹرنیشنل یونیورسٹی آف کرغزستان اور ساؤتھ قازق میڈیکل یونیورسٹی کے نمائندگان موجود تھے۔

پاکستان کے نامور کنسلٹنس میں ایڈ فارن لاہور، ورلڈ چوائس گوجرانوالہ ، اِن ٹائم لاہور، ورلڈ برج لاہور، دار الثقافت انٹرنیشنل کالج لاہور، کیریئر پلانر گوجرانوالہ، ملیشیا ایجوکیشن اسلام آباد ، ایجوکیشنل ایڈوائزرنے دن بھر جہلم کے طلباء اور طالبات کو بین الاقوامی تعلیمی مواقعوں اور وظائف کی وصولی کے بارے میں آگاہی دی۔

اس موقع پر جہلم کے تعلیمی اداروں میں سے اسپائر کالج گورنمنٹ گریجوایٹ کالج بلال ٹاؤن پنجاب کالج برائے خواتین ، فاطمہ جناح کالج ، رفا ء بخاری کالج ، جنجوعہ اکیڈمی نے نہ صرف اپنے کیبن لگائے بلکہ اپنے طلباء کی جانب سے بھر پور شرکت یقینی بنائی۔ اس تعلیمی نمائش کا آغاز گورنمنٹ گریجوایٹ کالج کے طلباء کی جانب سے تلاوت قرآن اور نعت شریف سے کیا گیا۔

بعد ازاں تعلیمی نمائش کا افتتاح ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر جناب چوہدری لطیف صاحب ، جنرل سیکرٹری سید جرار حیدر سابقہ صدر حافظ عبد السمیع کھوکھر ، سابقہ نائب صدر ملک اختر اور نمائش آرگنائزر پروفیسر سہیل احمد نے فیتہ کاٹ کر کیا۔نمائش کے ہال میں ایک بڑی HD سکرین لگائی تعینات کی گئی جس پر تمام یونیورسٹیز کی معلومات ہمہ وقت ساتھ ساتھ سارا دن چلتی رہی۔

اس نمائش کے مہمانان خصوصی عمر مشتاق برگٹ، بیرسٹر راجہ محمد ضیاء اشرف اور طارق گجر نے شرکاء میں اسناد اور شیلڈ تقسیم کیں۔ نمائش میں طلباء اور طالبات کی کثیر تعداد مستفید ہوئی اور کھلے دل سے سراہا۔ تما م شرکاء اور مہمانان گرامی نے اپنے انٹرویوز اور تقاریر میں پروفیسر سہیل کا شکریہ ادا کیا کہ اس نمائش کے سبب جہلم کے طلباء اور طالبات کو بین الاقوامی آگاہی دی گئی۔تاکہ وہ آگے بڑھنے کے مواقع حاصل کر سکیں ۔

نمائش کے اختتام پر موبائل کیلئے لکی ڈراہوا جو گورنمنٹ گریجوایٹ کالج بلال ٹاؤن جہلم کے طالب علم محمد عقیل کے حصے میں آیا۔ نمائش کا اختتام قومی ترانہ سے ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button