
دینہ کے نواحی علاقہ کا رہائشی 22 سالہ نوجوان ریلوے لائن عبور کرتے ہو ئے ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق، ٹرین ہزارہ ایکسپریس راولپنڈی سے سرگودھا کی طرف جا رہی تھی ، ریسکیو 1122 نے نوجوان کی ڈیڈ باڈی کو ہسپتال منتقل کیا۔
تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ راجو پنڈی کا رہائشی 22سالہ نوجوان مبین ولد محمد جمشید جو کہ دینہ ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے لائن عبور کر رہا تھا کہ راولپنڈی سے سرگودھا جانے والی ہزارہ ایکسپریس کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122نے نوجوان کی ڈیڈ باڈی کو ہسپتال منتقل کیا، بعد ازاں نوجوان کی میت گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔