خوراک میں ملاوٹ کرنے والوں کے دن گنے گئے، سپیشل ہیلپ لائن متعارف

جہلم: خوراک میں ملاوٹ کرنے والوں کے دن گنے گئے، حکومت پنجاب کی جانب سے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سپیشل ہیلپ لائن 1223 متعارف کروا دی ۔ 1223 کسی بھی موبائل نیٹ ورک یا لینڈ لائن سے ڈائل کرکے شکایت کی جا سکے گی۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سپیشل ہیلپ لائن 1223 کا باضابطہ آغازکر دیاہے ۔ پنجاب فوڈ اتھار ٹی کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اسٹیٹ آف دی آرٹ ہیلپ لائن 1223 کا افتتاح گزشتہ روز کر دیا تھا۔
1223ہیلپ لائن نمبر کسی بھی موبائل نیٹ ورک یا لینڈ لائن سے ڈائل کیا جا سکے گااور اسی ہیلپ لائن نمبر پر جعلساز اور ملاوٹ مافیا کی شکایات درج کروائی جا سکے گی۔1223 سے دودھ، مصالحہ جات، پانی سمیت فوڈ پروڈکٹس کے ٹیسٹ کروانے کی معلومات بھی حاصل کی جا سکیں گی ۔نئے ہیلپ لائن نمبر سے فوڈ لائسنس کے حوالے سے بھی راہنمائی حاصل کی جا سکے گی۔
انہوں نے کہا کہ 1223 پر ماہر غذائیات بہترین غذا اور بیماریوں کے متعلق مفت راہنمائی بھی فراہم کریں گی۔پنجاب فوڈ اتھارٹی ہیلپ لائن 1223 پر ڈایٹ پلان حاصل کرنے کی سہولت بھی دی جائے گی۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ عوام سے گزارش ہے کہ ملاوٹ مافیا کی اطلاع پنجاب فوڈ اتھارٹی کو بذریعہ ہیلپ لائن دیں تاکہ ملاوٹ مافیا اور جعلسازوں کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔