ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم میں انسپکٹر محمد نواز لیگل برانچ کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر الوداعی تقریب کا انعقاد

جہلم: رانا طاہر رحمان خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی زیر صدارت ڈی پی او آفس جہلم کانفرنس ہال میں انسپکٹر محمد نواز لیگل برانچ کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر الوداعی پارٹی کا انعقاد کیا گیا جس میں حافظ عطاء الرحمٰن ایس پی انوسٹی گیشن جہلم، ڈی ایس پی صدر سرکل اور انچارج برانچز ڈی پی او آفس جہلم نے شرکت کی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کہا کہ ریٹائرڈ ہونے والے انسپکٹر محمد نواز کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ہم سب ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، یہ ایک ایماندار پولیس آفیسر تھے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کی خدمات کو سراہا۔
تقریب کے اختتام پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے ریٹائرڈ ہونے والے انسپکٹر کو شیلڈ دی، ایس پی انوسٹی گیشن جہلم، ڈی ایس پی صدر سرکل اور انچارج برانچز نے ریٹائرڈ ہونے والے انسپکٹر کو سوینئر اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔
ایس پی انوسٹی گیشن جہلم نے اپنی گاڑی میں ریٹائر ہونے والے انسپکٹر کو گھر تک پورے محکمانہ اعزاز کے ساتھ روانہ کیا۔
ریٹائر ہونے والے انسپکٹر محمد نواز نے اتنے اچھے انداز میں محکمہ پولیس سے رخصت کرنے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم، ایس پی انوسٹی گیشن جہلم اور تمام سٹاف کا شکریہ ادا کیا۔