کھیوڑہپنڈدادنخاناہم خبریں

کھیوڑہ جپسم لیز کے پاس حادثہ، ٹریکٹر ڈرائیور موقع پر جاں بحق

کھیوڑہ جپسم لیز کے پاس حادثہ، ٹریکٹر ڈرائیور موقع پر جاں بحق، محکمہ معدنیات کے افسران کی عدم دلچسپی اور ملی بھگت سے خطرناک ایریا میں لیزیں الاٹ کی ہوئی ہیں، محکمہ معدنیات کی طرف سے کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں۔

تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ سالٹ مائن کے نزدیک پرانا کھیوڑہ کے پاس جپسم کی لیز سے ڈرائیور جپسم بھر کے واپس آ رہا تھا جپسم لیز سے واپسی پر اترائی زیادہ ہونے کی وجہ سے ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہو گئی۔

ڈرائیور شفیق اللہ عرف نیکو پٹھان ولد سعداللہ سکنہ صابری محلہ کھیوڑہ ٹریکٹر کے نیچے آنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122اور تاج ایمبولینس کا عملہ موقع پر پہنچ گیا، ڈیڈباڈی کو سول ہسپتال کھیوڑہ منتقل کیا گیا جہاں ڈیوٹی ڈاکٹر عماد حسن نے چیک کر کے ڈیتھ کی تصدیق کی۔

جپسم لیزوں پر اس سے قبل بھی حادثات رونما ہو چکے ہیں مگر سرکاری طور پر ان غریب مزدوروں کے لواحقین کے ساتھ کبھی بھی کسی قسم کا مالی تعاون نہیں کیا گیا۔

عوامی سماجی حلقوں نے ڈی سی جہلم سے فوری نوٹس لینے پر مطالبہ کیا ہے خطر ناک ایریا میں لگیں جپسم کی لیزیں فوری بند کی جائیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button