دینہ

دینہ میں محکمہ فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 350 لیٹر زائد المیعاد کولڈ ڈرنکس برآمد، ضائع کر دی گئیں

دینہ میں محکمہ فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 350 لیٹر زائد المیعاد کولڈ ڈرنکس برآمد ہونے پر ضائع کر دی گئی جبکہ مالک کو موقع پر ہی 30 ہزار روپے کا جرمانہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے دینہ جی ٹی روڈ سبز منڈی کے قریب کارروائی کرتے ہو ئے ایک گودام سے 350 لیٹر غیر معیاری کولڈ ڈرنکس کو برآمد کر لیا۔

محکمہ فوڈ اتھارٹی نے کولڈ ڈرنکس کو موقع پر ہی ضائع کر دیا گیا اور دوکان مالک کو 30 ہزار روپے کا جرمانہ کر دیا گیا اور آئندہ کے لیے سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر دوبارہ ایسی کولڈ ڈرنکس پائی گئی تو سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button