جہلم
جہلم میں دن کا آغاز چمکیلی دھوپ سے، موسم انتہائی خوشگوار رہا

جہلم میں اتوار کے روز دن کا آغاز چمکیلی دھوپ سے ہوا جس کے نتیجے میں سارا دن موسم انتہائی خوشگوار رہا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سنٹی گریڈ رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں 2 نومبر تک موسم کی صورتحال اسی طرح برقرار رہے گی اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 اور 30 ڈگری سنٹی گریڈ کے درمیان رہے گا۔
ادھر ماہرین کے مطابق جونہی موسم ابر آلود اور ہلکی رم جھم ہوئی اور درجہ حرارت 25 ڈگری سنٹی گریڈ تک آجائے گا جس سے ڈینگی وائرس کا خاتمہ ممکن ہو گا۔