جلالپور شریفپنڈدادنخان

تھانہ جلالپور شریف میں ٹاؤٹ مافیاء کا راج، پی ٹی آئی کے نام نہاد رہنما ٹاؤٹوں کا کام کرنے لگے

پنڈدادنخان: تھانہ جلالپور شریف میں ٹاؤٹ مافیاء کا راج، پاکستان تحریک انصاف کے نام نہاد رہنما ٹاؤٹوں کا کام کرنے لگے، تھانہ میں ہرجائز کام کیلئے کرپشن کے ریٹ مقرر، سنتری غلام حسین ٹاؤٹوں کے ساتھ مل کر ہزاروں روپے بٹورنے لگا جبکہ ٹاؤٹوں سے پولیس ملازمین کی ڈیوٹیاں بھی کروانا شروع کر دیں گئیں ہیں۔ آئی جی پنجاب، آر پی او راولپنڈی اور ڈی پی او جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ جلالپور شریف میں ٹاؤٹ مافیاء کا راج ہے اور یونین کونسل جلالپور شریف میں پاکستان تحریک انصاف کے نام نہاد رہنما ٹاؤٹوں کا کام کر کے ہزاروں روپے کی دیہاڑیاں لگا رہے ہیں، تھانہ میں ہرجائز کام کیلئے کرپشن کے ریٹ مقررہیں۔

سنتری غلام حسین ٹاؤٹوں کے ساتھ مل کرقحبہ خانوں کی سرپرستی کر کے ہزاروں روپے بٹورنے لگ پڑا ہے جبکہ ٹاؤٹوں سے پولیس ملازمین کی ڈیوٹیاں بھی کروانا شروع کر دیں گئیں ہیں جس کی وجہ سے عام اور شریف شہری تھانہ جلالپور شریف جانے سے کتراتے اور ڈرتے ہیں کہ کہیں ان سفید پوش ٹاؤ ٹ مافیاء کے ہاتھوں رشوت دیے بغیر ذلیل و رسوا نہ ہو جائیں کیونکہ ان کی تفتیش حقیقت کی بجائے منت گھڑت کہانیوں پر مشتمل ہوتی ہے اور رپٹ درج کروانے کیلئے بھی ٹاؤٹ ساتھ ہونا ضروری ہے ۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ تھانہ جلالپور شریف کی حدود سے پرائیویٹ گاڑیوں میں روزانہ کی بنیاد پر شراب، چرس سپلائی کی جاتی ہے جس میں تھانہ جلالپور شریف کے ملازمین کابڑا ہاتھ ہے اوراس کے ساتھ ساتھ قحبہ خانوں سے منتھلیاں لینے کا بھی انکشاف ہوا ہے کیونکہ ان قحبہ خانوں کی نائیکاؤں نے اپنے گینگ بنا رکھے ہیں جس سے وہ شریف اور عزت دار لوگوں کو جھوٹی درخواستوں کے ذریعے لوٹتی ہیں۔

بغیر کرایہ داری اندراج سے سینکڑوں کی تعداد میں لوگ تھانہ جلالپور شریف کی حدود میں رہائش پذیر ہیں جس کی وجہ سے آئے روز چوری، ڈکیتی اور راہزنی کی ورداتیں ہوتی ہیں جس سے لوگ اپنے قیمتی سامان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں کیونکہ تھانہ جلالپور شریف میں ناجائز اسلحہ ہر تیسرے گھر میں موجود ہے۔

سیاسی و سماجی حلقوں نے محکمہ پولیس کے اعلیٰ افسران آئی جی پنجاب، آر پی او راولپنڈی اور ڈی پی او جہلم سے پولیس کی وری میں چھپی ان کالی بھیڑوں کے خلاف سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button