
سوہاوہ: قومی احتساب بیورو (نیب) نے القادر یونیورسٹی سوہاوہ کیلئے الاٹ شدہ زمین پر تحقیقات شروع کر دیں، زلفی بخاری کے ماتحت ڈائریکٹر کو طلب کر لیا گیا۔
نیب کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق نیب نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی سید زلفی بخاری کے ماتحت ڈائریکٹر خالد خان کو طلب کیا ہے۔
خالد خان القادر یونیورسٹی زمین کی منتقلی کے وقت سید زلفی بخاری کی جانب سے دستخط شدہ دستاویز میں بطور گواہ شامل تھے۔ نیب نے خالد خان کو تحقیقات کے لیے نیب دفتر راولپنڈی میں حاضر ہونے کا حکم دیا ہے۔