جہلم

بھٹہ خشت مزدوروں کی ویکسینیشن جلد از جلد کروائی جائے۔ اسسٹنٹ کمشنر جہلم ماریہ جاوید

جہلم: ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کا اجلاس اسسٹنٹ کمشنر جہلم ماریہ جاوید کی زیر صدارت ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈی او انڈسٹریز سعید، ڈی او لیٹریسی میمونہ انجم، ڈی او ایجوکیشن و دیگر ضلعی افسران، بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن کے عہدیداران، بھٹہ ورکرز یونین کے عہدیداران نے شرکت کی۔

اجلاس میں بھٹہ جات کے متعلق شکایات، بھٹہ خشت مزدوروں کی ویکسینیشن،کم از کم اجرت پر عملدرآمد، جبری مشقت، سوشل سیکورٹی کارڈز کے اجراسمیت دیگر معاملات کا تفصیلا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ بھٹہ خشت مزدوروں کی ویکسینیشن جلد از جلد کروائی جائے، بھٹہ مزدوروں کے حقوق کا مکمل تحفظ اور کم از کم اجرت کے قانون پر عملدرآمد اور چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ مزدوروں کیلئے زیادہ سے زیادہ سوشل سیکورٹی کارڈز کے اجرا کو یقینی بنایا جائے اور کہا کہ آئندہ مزدوروں کو سوشل سیکیورٹی کارڈز اسسٹنٹ کمشنر آفس میں تقسیم کیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button