جہلماہم خبریں

ضلع جہلم میں ریسکیو 1122 موٹر سائیکل ایمبولینس سروس کا آغاز

جہلم: وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی خصوصی ہدایت پر ضلع جہلم میں ریسکیو 1122 موٹر سائیکل ایمبولینس سروس کا آغاز کر دیا گیا۔

افتتاحی تقریب سنٹرل ریسکیو اسٹیشن جہلم میں منعقد ہوئی جس میں بطور مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ اور مشیر وزیر اعلی پنجاب چوہدری محمد عارف نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ اور مشیر وزیر اعلی پنجاب چوہدری محمد عارف صاحب نے فیتہ کاٹ کر ریسکیو موٹر بائیک سروس کا افتتاح کیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد نے موٹر بائیک سروس کے متعلق تفصیلی بریفننگ دی۔

بعدازاں ریسکیو اسٹیشن جہلم سے کینٹ چوک و کچہری چوک فلیگ مارچ بھی کیا گیا جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر جہلم اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد نے کی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد نے کہا کہ بلاشبہ ریسکیو موٹر بائیک سروس سے شہریوں کو جلد اور فوری ایمرجنسی سروس مہیا ہو گی اور بالخصوص تنگ گلیوں اور محلوں میں فرسٹ ایڈ کی سروس مہیا ہو سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button