جہلم

جہلم کے پولٹر ی فارمز میں ناقص انتظامات، مرغیاں موذی امراض کا شکار ہو کر مرنے کی اطلاعات

جہلم: ضلع بھر کے دیہی علاقوں میں بنائے گئے پولٹر ی فارمز میں ناقص انتظامات اور صفائی کے مناسب انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے مرغیاں موذی امراض کا شکار ہو کر مرنے کی اطلاعات۔

مردہ مرغیوں کی باقیات کوتلف کرنے کی بجائے سڑکوں کے کناروں پر پھینک دی جاتی ہیں جس کے تعفن اور بدبو سے اردگرد کا ماحول آلودہ ہونے کی صورت میں قریبی آبادیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں جبکہ سڑکوں پر سے گزرنے والی گاڑیوں میں موجود مسافروں کو بھی بدبو کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

خاص طور پر دیہی علاقوں میں بنائے گئے پولٹری فارمز مالکان مردہ مرغیوں کو تھیلوں میں ڈال کر سڑک کنارے پھینک دیتے ہیں جس کی وجہ سے سڑکوں پر سے گزرنا محال ہو جاتا ہے۔

شہریوں نے کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر، ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع بھر میں قائم پولٹری فارمز مالکان کو مردہ مرغیوں کو زمین میں دفن کرنے کا پابند بنایا جائے سڑکوں اور آبادیوں کے ادرگرد مردہ مرغیاں پھینکنے والے مالکان کے خلاف فوجداری مقدمات کا اندراج کروایا جائے تاکہ شہری بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button