دینہ

راولپنڈی ڈویژن میں پوٹھوہار سپورٹس فیسٹیول کا آغاز کر دیا گیا

دینہ: وزیر برائے کھیل و امورِ نوجوان پنجاب ملک تیمور مسعود کی ہدایات پر راولپنڈی ڈویژن میں پوٹھوہار سپورٹس فیسٹیول کا آغاز کر دیا گیا۔

ضلع جہلم میں محکمہ سپورٹس کے زیرِ اہتمام مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے گئے، سپورٹس فیسٹیول کا آغاز فٹبال میچ سے ہوا جس میں بطور مہمان خصوصی چودھری اظہر محمود (ممبر پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن) نے شرکت کی، اس کے علاؤہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جہلم چودھری وحید احمد، اسسٹنٹ (ر) چودھری محمد حنیف اور دیگر حضرات بھی موجود تھے۔

فٹبال میچ برادز فٹبال کلب اور یونائیٹڈ فٹبال کلب کے مابین کھیلا گیا، برادرز فٹبال ٹیم نے 2/1 گول سے میچ اپنے نام کر لیا۔ میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں گولڈ اور سلور میڈلز بھی بطور انعامات تقسیم کیے گئے، کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ٹی شرٹس بھی تقسیم کی گئیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button