
جہلم: غیر مقامی افراد کی برھتی ہوئی تعداد میں روز بروز اضافہ، شہر اور گردونواح کے علاقوں میں غیر مقامی افراد کی سکونت میں اضافہ ہو چکا ہے۔
آئے روز ایسے نئے چہرے بازاروں گلی محلوں رہائشی پلازوں میں گھومتے دکھائی دیتے ہیں جن کا کوئی قریبی علاقوں سے تعلق واسطہ نہیں دوسرے اضلاع سے مزدوری کی غرض سے آئے عارضی یا مستقل مقیم افراد کا بھی کوئی ایسا نظام موجود نہیں جس سے انکی پہچان میں رسائی ہو سکے۔
عوامی سماجی حلقوں نے امکان ظاہر کیا ہے کہ دوسرے علاقوں میں روزگار کی عدم دستیابی کی وجہ سے دوسرے اضلاع اور صوبوں سے آنے والے غیر مقامی افراد کرائے پر گھر لیکر رہائش پذیر ہو رہے ہیں جن کا کسی قسم کا کوئی ریکارڈ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پاس نہیں ہے۔
عوامی و سماجی حلقوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر مقامی افراد کا مکمل ریکارڈ مرتب کیا جائے تا کہ کسی قسم کا حادثہ رونما ہونے کی صورت میں رسائی ممکن ہو سکے۔