جہلم

فواد چوہدری نے ترقیاتی کام ہماری سوچ سے زیادہ کروائے۔ چوہدری رضوان منور

جہلم: چوہدری رضوان منور نے کہا ہے کہ جب تک سانس باقی ہے ہمارے دلوں پر راج صرف اور صرف چوہدری فواد حسین کا ہے، ہم ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑے دکھائی دیں گے، چوہدری فواد حسین نے ہمارے علاقے میں بے شمار ترقیاتی کام کروائے۔

یوسی کوٹلہ فقیرپاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عروج و زوال صرف اللہ تعالی کے ہاتھ میں ہے ہمارا ہیر وکل بھی چوہدری فواد حسین تھا اور انشاء اللہ آج بھی ہمارے دلوں پر راج صرف اور صرف چوہدری فواد حسین کا ہے جب تک سانس باقی ہے ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں کیونکہ چوہدری فواد حسین کے ہمارے علاقے پر بہت احسانات ہیں، ترقیاتی کام ہماری سوچ سے زیادہ کروائے گئے، ہم ہمیشہ چوہدری فواد حسین کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری فواد حسین، چوہدری فوق شیر باز، چوہدری فیصل فرید، چوہدری فراز حسین ہماری شان ہماری پہچان ہماری جان ہیں، اللہ پاک انہیں سلامت رکھے۔ آزادی مارچ میں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر شامل ہوگا اور امپورٹڈ حکمرانوں کو بھاگنے پرمجبور کر دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button