جہلم
ضلع جہلم میں نان بائیوں نے روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

جہلم: شہر سمیت ضلع بھر میں نان بائیوں نے آٹے کے بڑھتے نرخ ، گیس کی قلت اور ایل پی جی کی مہنگے داموں فروخت کے باعث کے ازخود روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔
تندور مالکان نے روٹی 25 روپے میں مختلف جگہوں پر فروخت کرنی شروع کر دی ہے جبکہ اندرون شہر کے علاقوں میں تو روٹی 15 اور نان 20 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ 25 روپے روٹی فروخت کرنے والے تندور مالکان کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ غریب سفید پوش طبقہ اپنے بچوں کو 2 وقت کی روٹی مہیا کر سکیں۔