سوہاوہڈومیلیاہم خبریں

سوہاوہ کے علاقہ بڑاگواہ میں موٹرسائیکل سوار نے بچے کو کچل دیا، 6 سالہ بچہ جاں بحق

سوہاوہ کے علاقہ بڑاگواہ میں موٹرسائیکل سوار نے بچے کو کچل دیا جس سے بچہ شدید زخمی ہوگیا، بچہ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔

تفصیلات کے مطابق تین روز قبل ایک موٹرسائیکل سوار نے سوہاوہ کے تھانہ ڈومیلی کی حدود بڑاگواہ تلیکہ کے مقام پرمین سڑک پر بچے کو کچل ڈالاتھا جس سے بچہ شدید زخمی ہوگیا، بچے کو فوری طور پر بنیادی مرکزصحت بڑاگواہ منتقل کیاگیاوہاں سے رورل ہیلتھ سنٹر ڈومیلی منتقل کیاگیالیکن حالت زیادہ خراب ہونے پر پھر راولپنڈی ہسپتال ریفرکردیاگیا۔

بچے کی عمرتقریباپانچ سے چھ سال بتائی جارہی ہے جو فیملی کے ہمراہ اپنے رشتہ داروں کے گھرتلیکہ آیاہواتھا۔ گزشتہ روز بچہ ہسپتال میں دم توڑ گیا، بچے کی نمازجنازہ مندرہ کے آبائی گاؤں میں اداکردی گئی، والدین غم سے نڈھال، نمازجنازہ میں اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ بچے کو کچلنے والاموٹرسائیکل سوار ڈومیلی کا رہائشی بتایاجارہاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button