جہلم

جہلم پولیس کا کھڑاک، 4 ملزمان اسلحہ، منشیات اور آتش بازی کے بھاری سامان سمیت گرفتار

جہلم: رانا طاہر رحمان خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 4 ملزمان اسلحہ، منشیات اور آتش بازی کے بھاری سامان سمیت گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ دینہ پولیس نے نیو ائیر نائٹ پر آتش بازی کی تیاری کرنے والے 2 ملزمان محمد افضال اور محمد فیاض پسران محمد حسین ساکن لدھڑ دینہ کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے سامان آتش بازی 4 عدد توپ آہنی، 138 عدد شرنائیاں، 96 عدد انار، 250 عدد گولے، 221 عدد ماچس پٹاخے برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ سوہاوہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم بلال احمد ولد عبد الحمید ساکن سوہاوہ سے پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد کر مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد تنویر ولد محمد انور ساکن میانہ چک جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 138 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش خالد محمد ولد خادم حسین ساکن خانہ بوکی دینہ کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 10 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button