جہلماہم خبریں

جہلم شہر کی مارکیٹوں میں سرکاری قیمت پر فروخت ہونے والا آٹا نایاب

جہلم: شہر کی مارکیٹوں میں سرکاری قیمت پر فروخت ہونے والا آٹا نایاب، فائن آٹے کی قیمتوں میں بھی ہونے والے ہوشربا اضافے سے شہری آٹے کے حصول کے لئے پریشان حال ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک کے حکام کی عدم دلچسپی و لا پرواہی کے باعث شہر سمیت ضلع بھر میں آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جس سے شہریوں کو آٹے کے حصول میں شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

خصوصی طور پر مزدور طبقے کو 2 وقت کی روٹی کے انتظام میں بھی مسائل آڑے آرہے ہیں اس کے باوجود متعلقہ اداروں کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے جار ہے۔

شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button